Ingredients - اجزاء 1 بیسن دو پیالی2 میدہ آدھی پیالی3 مختلف سبزیاں دو پیالی4 پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ5 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ6 دھنیا دو چائے کے چمچ بھون کر کوٹ لیں7 زیرہ ایک چائے کے چمچ بھون کر کوٹ لیں8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ9 بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ10 پسا ہوا انار دانہ ایک چائے کا چمچ11 لیموں کا رس دو چائے کے چمچ12 نمک حسب ذائقہ13 کھانے کا تیل (تلنے کے لئے)
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب 1مختلف سبزیوں کو ایک سائز کے چھوٹے ٹکڑوں میں دھو کر کاٹ لیں۔2لال مرچ ، دھنیا ، زیرہ اور ہلدی کو ملا لیں اور اس میں سے آدھی مقدار لے کر کتری ہوئی سبزیوں پر ملا دیں۔3 بیسن اور میدہ چھان کر بیکنگ پاؤڈر اور بقیہ آدھے خشک مصالحے ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔4 پھر اس میں لہسن ،نمک ،انار دانہ اور لیموں کا رس شامل کردیں اور تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے گاڑھا آمیزہ بنا لیں۔5 اور سبزیوں کو اس میں ملالیں ،کڑاھی میں کھانے کے تیل کو درمیانی آنچ پر چار منٹ گرم کرلیں۔6 اس آمیزے کو چھوٹے چھوٹے پکوڑوں کی شکل میں تلیں اور افطاری میں زینت دستر خوان بنائیں۔
0 کمنٹس:
ایک تبصرہ شائع کریں