اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف امریکی کمپنی ایٹ جسٹ نے لیبارٹریوں میں خاص طور پر تیار شدہ گوشت مارکیٹ میں بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ گوشت ریستورانوں میں جلد دستیاب ہوگا۔دوسری جانب سنگاپور کے ریستورانوں میں امریکی کمپنی کے تیار شدہ گوشت کو فروخت کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
ایٹ جسٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خبر دنیا بھر کی فوڈ انڈسٹری کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے‘ کیونکہ کمپنی گوشت کی تیاری کے لیے ماحول کے لیے کم خطرناک طریقوں کی تلاش میں ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جوش ٹیٹرک کا کہنا ہے کہ ان کے خیلا میں سنگاپور کی مارکیٹ کے لیے گوشت فروخت کرنے کی منظوری فوڈ انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹ کمپنی کا یہ اقدام مستقبل میں ایسی دنیا کی جانب ہمارے رستے کھولے گا جہاں جانوروں کو مارے بغیر گوشت حاصل کیا جا سکے گا۔
0 کمنٹس:
ایک تبصرہ شائع کریں