ٹویٹر انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ٹرمپ کی موت کی خواہش کا اظہار کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس کومعطل اور بند بھی کیا جاسکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے اپنی انتخابی مہم بڑے زور و شور سے چلا رہے تھے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ صدر ٹرمپ کی اہلیہ اور ان کے الیکشن کمپیئن منیجر میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
صدر ٹرمپ کو بخار، تھکاؤٹ اور بوجھل طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ دنیا بھر سے ان کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے لیکن سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کی جانب سے صحت یابی کے بجائے ان کی موت کی خواہش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے ایسے صارفین کو جو صدر ٹرمپ کی کورونا کے مرض میں انتقال کرجانے کی خواہش کا اظہار اپنی ٹویٹ میں کررہے ہیں، خبردار کیا ہے کہ ایسی ٹویٹس کو حذف کردیا جائے ورنہ ان کا اکاؤنٹ معطل یا بند بھی کیا جا سکتا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدراسپتال منتقل
ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارم پر کسی بھی شخص کی صحت کے حوالے سے بددعائیں کرنے کی اجازت نہیں۔ کسی کی موت یا تکلیف کے لیے کی گئی ٹویٹ ناقابل قبول ہوں گی۔
0 کمنٹس:
ایک تبصرہ شائع کریں