لاہور (نیوز ڈیسک )بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار اور گلوکار ” گیپی گریوال “ پاکستان پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا ۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق بھارتی پنجابی فلموں کے اداکار اور گلوکار گیپی گریوال واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے ننکانہ صاحب گوردارے میں مذہبی رسومات ادا کیں ۔ گیپی گریوال اپنے دورہ پاکستان کے دوران مختلف مذہبی مقامات کا دورہ کریں گے جبکہ ان کا کرتار پور راہداری جانے
کا بھی امکان ہے ۔گیپی گریوال پنجاب گانوں میں اپنی منفرد شہرت رکھتے ہیں جبکہ ان کو اداکاری کے میدان میں شہرت مزاحیہ فلم ” کیری آن جٹا “ سے ملی جس میں انہوں نے اپنے کردار کو امر کر دیا ۔ گیپی گریوال ” سپنا ہی ہو گیا ایں “ اور بالی ووڈ کے گانے ” انگریزی بیٹ تے “ کو بے پناہ شہرت ملی ، اس گانے میں ہنی سنگھ نے بھی ان کا ساتھ دیا ۔ کچھ عرصہ قبل ان کی معروف فلم ” منجے بسترے “ بھی ریلیز ہوئی جس میں وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جاتے ہیں ، گیپی گریوال کی اس فلم نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کی بدولت کرتار پور راہداری کھولی گئی جس پر دن رات محنت کے بعد ایک شاہکار تعمیر کیا گیا ، کرتار پور راہداری سے روزانہ کی بنیاد پر بھاری تعداد میں سکھ یاتری کرتار پور گوردوارہ صاحب آتے ہیں ۔ سکھ برادری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا یہ اقدام کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا گیا
0 کمنٹس:
ایک تبصرہ شائع کریں