واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ پلان نامنظور، ترکی کے مختلف شہروں میں سیکڑوں افراد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے . اردن میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے کے باہر نعرے بازی کی .
ایران نے پلان کو مشرق وسطیٰ اور دنیا کے لیے ڈراؤنا خواب قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا.امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کا پلان، ترکی میں منصوبے کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا. سیکڑوں افرادسڑکوں پر نکل آئے، استنبول میں امریکی قونصل خانے کے باہر چھ سو مظاہرین نے امریکا اور ٹرمپ مخالف نعرے لگائے. انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا گیا.اردن میں بھی سیکڑوں افراد نے امریکی سفارخانے کے باہر صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ پلان کے خلاف احتجاج کیا. ایران نے بھی اس منصوبے کو مکمل طور پرمسترد کر دیا. صدر حسن روحانی کے مشیر کے مطابق اسرائیل اور امریکا کے درمیان ہونے والے اس معاہدے میں فلسطین کہیں بھی نہیں ہے، یہ امن نہیں بلکہ پابندیوں کا منصوبہ ہے.ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے پلان کو مشرق وسطیٰ اور دنیا کیلیے ڈراؤنا خواب قراردیا. سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں اس منصوبے کے بارے میں بات ہوئی ہے.فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ منصوبہ بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے. جرمنی کے وزیرخارجہ ہیکو ماس کا کہنا ہے کہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے. برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب نے تجویزکو سنجیدہ قرار دیا.
0 کمنٹس:
ایک تبصرہ شائع کریں